ریسکیو 1122 میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد

جھنگ : گلوبل روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کے حوالہ سے ضلعی دفتر ایمر جنسی ریسکیو 1122میںڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر اصغری پروین کے علاوہ ریسکیو عملہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر طارق سعید نے خطاب کے دوران بتایا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے سڑک استعمال کرتے وقت نہایت ہوش مندی سے کام لیناچاہیے اور موٹر سائیکل و دیگر گاڑیاں چلاتے وقت موبائل فون کا ہرگز استعمال نہ کریں۔

انہوںنے کہا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں لہٰذا ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بلٹ اور موٹر سائیکل کی سواری پر ہلمٹ کا استعمال ضروری ہے۔قبل ازیں ڈاکٹر طارق سعید نے بتایا کہ جھنگ میں ریسکیو 1122کی سروس کے آغاز سے لیکر اب تک روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی 19ہزار53ایمرجنسیزکے دوران379 لوگ جاں بحق ہوئے جن میں سے13ہزار846زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ9ہزار981 زخمیوںکو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

بعدازںگلوبل روڈ سیفٹی کے حوالہ سے سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122سے ایوب چوک تک آگہی کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی۔ واک میںسیفٹی آفیسر اصغری پروین،کنٹرول روم انچارج طاہر عباس،محمد زبیر اور دیگر ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی اور گلوبل روڈ سیفٹی ویک کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

1122

1122