جھنگ : ریسکیو 1122 کو گذشتہ ماہ مئی میں 15116 میں کالز موصول ہوئیں جن میں 1749 ایمرجنسی 1541 معلوماتی 12، رانگز جبکہ 11813 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن 1749 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 391 روڈ ایکسیڈنٹ ، 496 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔
31 آگ لگنے کے واقعات 59 کرائم کالز اور 152 متفرق واقعات شامل تھے۔ ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 56.4 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 39 4. فیصد رہی۔ ماہ گذشتہ میں 496 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی۔ 1256 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 45 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔
ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔نیز یہ بھی کہا ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ معاشرے جنم دیا جا سکے۔