دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک تاجر زخمی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ وارث خان کے علاقے ڈھوک کھبہ میں گیس سلنڈروں کی دکان پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ اور گیس سلنڈر پھٹنے سے تاجر تنظیم کا جنرل سیکرٹری جھلس کر زخمی ہوگیا بتایا جاتا ہے کہ رحمت خان جو ڈھوک کھبہ روڈ تاجر تنظیم کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں انکی دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے قریب موجود سلنڈر بھی پھٹ گیا

تاہم رحمت خان اور دیگر کی فوری کارروائی کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا اور دکان میں موجود دیگر سلنڈر محفوظ رہے آگ کے نتیجے میں رحمت خان زخمی ہوئے جنھیں ریسکیو 1122 نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔