ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی گزشتہ 6 ماہ میں مثالی کارکردگی

Rescue 1122

Rescue 1122

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ چھے ماہ میں بھی مثالی رہی۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کویکم جنوری2017 سے 30 جون2017 تک مجموعی طور پر86288 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سے 8997ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں3487روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس ، 4168میڈیکل ایمرجینسیز،244آگ لگنے کے واقعات، 282کرائم کیس، 25ڈوبنے کے واقعات ، 06عمارتیں گرنے کے واقعات اور 785متفرق ایمرجنسیزتھیں۔ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.42 منٹ اوسطاََٹائم برقرار رہا۔

ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 9513لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 1131افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 8128افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 254 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے28 فروری2017 سے30 جون2017 تک ضلع شیخوپورہ سے کل2780مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ سے 1765، چلڈرن اینڈمدر کمپلیکس سے326 ، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مریدکے سے 681 اور دیگرہسپتالوں سے08 مریضوں کولاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیررانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔