تحقیق کے ذریعے ذہنی تخلیق کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں سائنسی نمائش کا انعقاد

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ تعلیمی معیار کی بہتری اور ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرکے سرکاری اور نجی اسکولوں کے حوالے سے تفریق کا خاتمہ کرنے کے لئے کوشاں ہے تعلیم کو فروغ دیکر ہء ملک سے دہشت گردی لاقانونیت کا خاتمہ اور وڈیرانہ ،جاگیر درانہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں محمدی پبلک اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ سائنسی نمائش کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان بھی موجود تھے۔

نشاط ضیاء قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ سائنسی نمائش کا انعقاد نجی اسکول کی جانب سے ایک بہترین کاوش ہے انہوں نے کہاکہ تحقیقی کے ذریعے ذہنی تخلیق کو اُجاگر کیا جاسکتا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے لئے تعلیم ہی ہمارا ہتھیار ہے علم کے ذریعے ہی ہم دنیا میں اپنا نام روشن کرسکتے ہیں

بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ سائنسی نمائش میں طلباء و طالبات کی جانب سے تیار کئے گئے سائنسی پروجیکٹ کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کی قابلیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محنت اور لگن کے ساتھ علم کا حصول اور اس کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

Nishat Zia Qadri Opening

Nishat Zia Qadri Opening