نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کروڑوں روپے کے جعلی نوٹ ریزرو بینک آف انڈیا کے خزانے میں موجود ہیں۔ یہ انکشاف ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں کروڑوں روپے مالیت کے ایسے نوٹ ریزرو بینک آف انڈیا کے خزانے میں پہنچتے رہے ہیں جو بھارتی چھاپے خانے میں نہیں چھاپے گئے۔
پانچ سو اور ہزار روپے والے یہ جعلی نوٹ مرکزی بینک کے پاس کیسے پہنچے یہ ایک معمہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھاپے گئے نوٹوں اور بینک میں موجود نوٹوں کی تعداد میں فرق ہے۔ بینک کے پاس 970 کروڑ کے نوٹ زیادہ ہیں۔