راولا کوٹ (پ ر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے کہا ہے مخصوص نشستوں پر جن لوگوں کو ن لیگ نے آگے لایا وہ غیر سیاسی غیر نمائندہ حیثیت کے لوگ ہیں اور اس وجہ سے اسمبلی کی ہئیت تبدیل ہو گئی ہے۔
رائے دنڈ کے ایک ملازم کی بیٹی کو ممبر اسمبلی بنایا گیا اور اسی طرح ایک ائیر ہوسٹس جو کے مریم نواز کی خدمتگار تھی اسے نامزد کیا گیا اس نوعت کے جب فیصلے کیے گئے تو ہمارا ن لیگ کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا 21جولائی کے انتخابات تک ہمارا مسلم لیگ ن سے کوئی اختلاف نہیں تھا لیکن اس کے بعد جب مسلم لیگ ن نے غیر جمہوری فیصلے کیے صدر کی نامزدگی جس طرح سے کی گئی وہ بھی سرا سر غلط تھا۔
تب ہم نے فیصلہ کیا کے ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چل سکتے سب سے گھنائونا کام یہ کیا گیا کے حکومتی جماعت نے ہی اپوزیشن بھی بنوائیاور پی پی کی امیدوارہ کو حکومتی جماعت نے چار ووٹ دے کر ممبر اسمبلی بنوایا ہم نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کے پی پی نے پانچ سال جو کیا اب وہ نہیں ہو گا لیکن نون لیگ نے جب یہ غلط فیصلے کیے تو جے کے پی پی اس کا حصہ نہیں بنی۔
ان خیالات کا اظہار سردار خالد ابراہیم خان نے منجھاڑ،بالوہا،تراپی۔حسین کوٹ کے دورے کے دوران کارنرز میٹنگز اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے مزید کہا کیجلد اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے اور پانچ سال تک بھرپور نمائندگی کریں گے جہاں تک ممکن ہوا عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا۔
جتنے کام راجہ فاروق حیدر کے حلقے میں ہوں گے اتنے ہی کام اس حلقے میں بھی ہوں گے ہم بنا تفریق و تخصیص استحقاق اور انصاف کی بنیاد آپکو آپکا حق آپکی دہلیز پر فراہم کریں گے میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا لیکن اب پورے حلقہ کا ایم ایل اے ہوںجن لوگوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ان کو بھی ان کا حق ان کی دہلیز پر انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر ملے گا۔
ان میٹنگز اور تقاریب سے جے کے پی پی کے عہدیداران سردار قیوم،نوید حیات،بصری خان، رضوان کیانی ایڈووکیٹ،مسکین شاہ،سردار شوکت ،محمد اصغر ،محمد عمران،پرویز احمد ایڈووکیٹ،بلال شکیل ایڈووکیٹ،ظہیر اعظم،سردار رمضان،سردار الیاس،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔