زرمبادلہ ذخائر میں 24.8 کروڑ کا اضافہ، 13 ارب ڈالر سے تجاوز

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے نتیجے میں 12 ارب 88 کروڑڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 13 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 16 مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملٹی و بائی لٹرل اور دیگر ذرائع سے مرکزی بینک کو 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی وصولیاں ہوئیں جس کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر 30 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 1 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 32 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر 5 کروڑ 25 لاکھ ڈا لر کی کمی سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر سے گر کر 4 ارب 81 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 16 مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں بھی کی گئیں جس میں آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی بھی شامل ہے۔