اسلام آ باد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو 30 ستمبر تک 15 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔
برطانیہ کے نامور فنڈ منیجر اور لندن اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو زیور رولٹ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے بعد جاری بیان کے مطابق انھوں نے ملک کے میکرو اکنامک اشاریوں کے حوالے سے وفد کو بتایا کہ ملک میں سرمایہ کی منڈی کی شرح نمو 40 فیصد ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی جا رہی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستانی یورو بانڈز کی فروخت میں توقع سے 14 گنا زائد دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا جلد ہی اسلامی بانڈز کا اجرا بھی کیا جا ئیگا۔