ریشماں کو اپنے پرستاروں کو لمبی جدائی دیئے دو برس بیت گئے

Reshma

Reshma

لاہور (جیوڈیسک) ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے بیکانیر کے ایک گاؤں لوحا میں 1947ء میں پیدا ہونے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان سے تھا۔

تقسیم کے بعد پاکستان کے علاقے تھر میں رہنے والی ریشماں کو بارہ سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان پر گانے کا موقع ملا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے قیام کے بعد انہوں نے پی ٹی وی پر گانا شروع کر دیا۔

دھیرے دھیرے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی اور ریشماں کی آواز سرحد پار تک سنی گئی۔ جہاں ان کے بھارتی فلم میں گیت لمبی جدائی نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ریشماں کو پاکستان میں کئی اعزازت سے نوازا گیا۔

انہیں ستارہ امتیاز اور لیجنڈ آف پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا۔ ریشماں تین نومبر 2013 کو چھیاسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ فن موسیقی کے وابستہ لوگ آج بھی ریشماں کی خداداد صلاحیتوں کے معترف ہیں۔