حلقہ علویہ القادریہ کے مرید کی رہائشگاہ پر عظیم الشان محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے مرید کی رہائشگاہ پر عظیم الشان محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی متبرک محفل میں حلقہ علویہ القادریہ کے مریدین، عقیدت مندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی پر نور محفل گیارہویں شریف سے اپنے ایمان افروز خطاب میں سربراہ حلقہ علویہ القادریہ اور سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے فرمایا کہ اہلبیت عظام اصحابہ کرام اور حضور ۖ کی تمام ازواج مطہرات مسلمانوں کیلئے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کی شان میں معمولی سے گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ماضی کے پاپ گلوکار جنید جمشید نے ایک ٹی وی پروگرام میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے جس پر ہر صاحب ایمان کو سخت تکلیف پہنچی ہے سید خورشید الحسن شاہ جیلانی مزید فرمایا کہ اس ہرزہ سرائی کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ گستاخ شخص کے خلاف کاروائی کی جائے محفل میں فیصل حسن نقشبندی نے بارگاہ رسالت و ولایت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔