عدالت کے حکم پر 2 بیٹیاں ماں کے سپرد

Sessions Court

Sessions Court

فیصل آباد (جیوڈیسک) سیشن کورٹ نے ماں کی درخواست پر دو بچوں کو اسکے حوالے کر دیا۔ نیشنل کالونی کی رہائشی میمونہ نے سیشن کورٹ میں رٹ دائر کی تھی کہ سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی اسکے شوہر ظفر اقبال نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا جبکہ دو بیٹیوں مریم اور نورالہدیٰ کو چھین لیا۔ فاضل جج کے حکم پر دونوں بہنوں کو ماں کے سپرد کر دیا گیا۔