بدین (عمران عباس) جھڈو کے رہائیشی کی بیٹی کے قتل کے خلاف پریس کانفرنس، بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، اک ریباری، تفصیلات کے مطابق جھڈو شہر کا رہائیشی اک ریباری نے گذشتہ روز بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میری 21 سالا نوجوان بیٹی مسمات پٹھانی کی شادی میں نے روو ریباری سے کرکے دی تھی جس میں سے ان کو ایک بیٹا بھی ہے، اس نے بتایا کہ 8 جولائی کو مجھے ایک فون آیا کہ رات کو آپ کی بیٹی کو ھارٹ اٹیک ہوا اور وہ فوت ہو گئی۔
اس نے بتایا کہ ایک اور بااثر جو بدین میں شراب کے گتے کا مینجر بھی ہے اس کے کہنے پر میں نے میری بیٹی کی آخری رسومات ادا کردیں، اک نے مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میری بیٹی نے مجھے بتایا تھا کہ اس کے شوہر کا باپ ایک لالچی قسم کا انسان ہے جو مجھے اپنے زیورات دینے کے لیئے دباؤ ڈال رہا ہے اور نا دینے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے،جس کے بعد مجھے شک ہوا کے میری بیٹی کو اس کے شوہر روو ریباری اور اس کے باپ انب ریباری نے قتل کردیا ہے۔
جس کے بعد میں نے ٹنڈو باگو تھانے پر روو ریباری اور اس کے باپ انب ریباری کے خلاف ایف آئی آر نمبر 84/2015درج کروائی، انہوں نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس اس کیس میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے، اور بااثر فتح سے پیسے لیکر ہمیں دھمکا رہی ہے کہ اس کیس سے ہاتھ اٹھالو، انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور بالا حکام سے اپیل کی کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔