کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ پولیس وارڈ نمبر 10 میں دو شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گئی۔ محمد اسحاق عرف ساقی کے گھر 12 سے زائد پولیس والے داخل ہونے لگے تو سامنے بیٹھی ہوئی خواتین اور اسحاق ساقی نے احتجاج کرتے ہوئے شور مچا دیا۔ تو اے ایس آئی منظور کھرل، سب انسپکٹر فیاض خان سمیت 12 سے زائد کنسٹیبل وہاں سے نکل کر محمد رمضان جٹ کے ساتھ والے گھر کا اندر سے بند دروازہ توڑ کر داخل ہو گئے۔
کمرے میں پڑی سیف الماری و دیگر سامان چیک کرتے رہے۔ بعد ازاں چھت پر چڑھ گئی اور اوپر والے کمرے میں پڑے کپڑوں اور سامان کی جستی پیٹیاں اور بڑے ٹرنک کھول کر سامان نکال کر باہر پھینک دیا۔ اور جب کچھ ہاتھ نہ لگا تو الٹے منہ واپس لوٹ آئے۔
جس پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور انہوں نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے گھر میں گھسنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور تھانہ کروڑ جا کر ایس ایچ او کروڑ کے سامنے احتجاج کیا لیکن کوئی سنوائی نہ ہوئی۔ پولیس کے مطابق انہیں مخبری ہوئی تھی کہ رمضان جٹ منشیات اور شراب کا دھندہ کرتا ہے۔ جس کیلئے انہوں نے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔