ملکہ (رپورٹ عمرفاروق اعوان) یوسی ملکہ کے قصبہ پلاہوڑی کے مکینوں نے حاجی ملک محمد اقبال اعوان کی بطور چیئرمین اور حاجی چوہدری لیاقت علی سیال کے بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔
پلاوڑی کے مکینوں کا دن رات ایک کر کے اپنے امیدوار وںکو شاندار کامیابی دلانے کے لئے پر عزم ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل سے مضبوط ترین امیدوار برائے چیئر مین حاجی ملک محمد اقبال اعوان اور وائس چیئر مین حا جی چوہدری لیاقت علی سیال نے اپنے حلقہ کے مشہور گاوں پلاہوڑی میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔
ملک محمد اقبال اعوان نے کہا کہ مخالفین شکست دیکھ کر بو کھلا گئے ہیں ۔اور انھوں نے الیکشن سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے ۔انشا ء اللہ ہماری جیت کا باقاعدہ اعلان 31اکتوبر کی شام ہو جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ میں انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنی یونین کونسل کو اندھیروں سے نکال کرترقی کی طرف گامزن کروں گا ۔ملک محمد اقبال اعوان نے مذید کہا کہ جب میں اپنی یونین کونسل سے بطور ناظم منتخب ہو ا تھا تو میں نے اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ۔اگر مجھ سے چھوٹی موٹی غلطی سرزد ہو گئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں ۔انشاء اللہ اب آپ کے ووٹوں سے جیت کر آپ کی یونین کونسل ملکہ کے دیرینہ مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
امید و ار بر ا ئے و ا ئس چئیر مین حا جی چو ہد ری لیا قت علی سیا ل نے کہا ہے کہ عو ا م کی خد مت کا مشن لے سیا ست میں قد م ر کھا ہے ۔ہما را مشن صر ف اور صر ف عوا م کی خد مت ہے ہم انشا ء اللہ تعا لیٰ کا میا ب ہو کر علا قہ کی تعمیر و تر قی کے لیے بھر پو کر دا ر اد ا کر یں گے۔
Haji Liaqat Ali
اس سے قبل ملک محمد اقبال اعوان کوجب جلسہ گاہ لایا گیا تو شاہین چوک ملکہ سے لیکر پلاوڑی تک موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس سے استقبال کیا گیا ۔اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔جبکہ جلسہ گاہ میں سینکڑوں افراد موجود تھے ۔جنھوں نے شدید بارش کے موسم میں بھی اپنے قائدین کا شانداراستقبال کیا ۔اور ان کو اپنی طر ف سے مکمل یقین دہانی کروائی گئی ۔اور بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔