تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) بڈھیال کے مکینوں کیلئے لاکھوں روپے سے بننے والی واٹر سپلائی عوام کو پانی تاحال دینے میں ناکام، غریب پانی کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا نے لگے، اہل علاقہ نے واٹر سپلائی بحال کر نے کا مطا لبہ کر دیا، مطالبہ پورا نہ ہو نے کی صورت میں بڈ ھیا ل کے مکینو ں نے پی ٹی ا ئی کے دھر نے میں شر کت کی دھمکی دے ڈالی۔
تفصیل کے مطا بق حکو مت کے لا کھو ں روپے خر چ ہو نے کے با وجو د بڈ ھیا ل کی ا با دی پا نی کو تر س گئی ہے اور غر یب پڑوسیو ں کے گھروں سے پا نی لینے پر مجبور ۔حکو مت کی نا قص حکمت عملی سے لا کھو ں روپے کی واٹر سپلا ئی بنا دی گئی لیکن اسکو تا حا ل چا لو نہیں کروا جا سکا۔
واٹر سپلا ئی چا لو ہو نے سے پہلے ہی اسکا قیمتی سا ما ن نا معلو م چوروں نے چرا لیا اور حکو مت تا حا ل بڈ ھیا ل کے مکینو ں کو پا نی مہیا کر نے میں نا کا م نظر ا رہی ہے۔علا قہ مکینو ں نے بتا یا ہے کہ بڈ ھیا ل میں زیر زمین پا نی گہر ا ہے جو بور کر انا غر یبو ں کے بس کی بات نہیں اور جو لو گ امیر ہیں۔
انہو ں نے ہیڈ پمپ لگوا لیے ہیں ۔ہیڈ پمپ لگوانے کیلئے لا کھو ں روپے درکار ہو تے ہیں جو عام ا دمی کے بس کی با ت نہیں ہے ۔علا قہ مکینو ں نے خا دم اعلی پنجا ب ،منتخب نما ئند وں اور ڈی سی او چکوال سے واٹر سپلا ئی چا لو کروانے کا مطا لبہ کیا ہے اور مطا لبہ پورا نہ ہو نے کی صورت میں تحر یک انصا ف کے دھر نے میں شر کت کا اعلا ن بھی کر ڈالا۔