علاقہ مکینوں کا بی سیکشن تھانہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی دھرنہ
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹنڈوآدم (سرفراز انصاری) ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانہ کی حدود میں واقع قیصر گھوٹھ کے علاقہ مکینوں کا بی سیکشن تھانہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی دھرنہ ٹنڈوآدم، ٹنڈوالہیار روڈ بلاک کر دیا ٹریفک معطل، پولیس کے خلاف سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم شہر کے قیصر گھوٹھ اسٹاپ کے علاقہ مکینوں کا حضور بخش مہکانی ، کھبڑ مہکانی، نواب علی مہکانینی ، ارباب مہکانی ، بھورو مہکانی ، مختیار مہکانی اور دیگر کی قیادت میںقیصر گھوٹھ اسٹاپ پر احتجاجی دھرنا دیکر ٹنڈوآدم ، ٹنڈوالہیار روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ، مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے حضور بخش مہکانی ، کھبڑ مہکانی، نواب علی مہکانی اور دیگر نے کہا کہ بی سیکشن تھانہ پولیس کی جانب سے بلاجواز کاروائیاں کر رہی ہے پولیس نے ہمارے گائوںپر بلاجواز چڑھائی کی لیکن کچھ برآمد نہ ہوا جس کے بعد پولیس نے فوجی موڑ پر ہماری برادری کے معشوق مہکانی کو بلاجوازگرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معشوق مہکانی گائوں سے ٹنڈوآدم جانوروں کی خریداری کے لئے مویشی منڈی جا رہا تھا کہ بی سیکشن تھانہ پولیس نے بلاجواز گرفتا ر کیا انہوں نے کہا بی سیکشن تھانہ کا اہلکارشیر محمد عرف شیرو ہمیں بلاجواز تنگ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اہلکار آئے دن ہمارے گائوں پر چڑھائی کر کے ہمارے لوگوں کو بلاجواز گر فتار کر کے ہم سے رشوت طلب کر تا ہے اور رشوت نہ دینے پر ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہے کہ جالی مقدمہ درج کر کے چلان کر دونگاانہوں نے ایس ایس پی سانگھڑ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور بی سیکشن تھانہ کے کر پٹ اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com