بدین (عمران عباس) پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماﺅں کی جانب سے احمد راجو کے مکینوں کے پلاٹ پر قبضے کے خلاف متاثرہ لوگوں کے ساتھ علامتی بھوک ہڑتال، بااثر افراد نے اسلحہ بردار لوگوں کی مدد سے ہمارے پلاٹوں پر قبضہ کر لیا ہے، قبضہ خالی کرواکر ہمیں تحفظ دیا جائے۔
بدین پریس کلب کے سامنے احمد راجو کے آساس چک کے مکینوں نے اپنی عوتوں کے ہمراءعلامتی بھوک ہڑتال کرکے احتجاج کیا جس میں پاکستان فشر فوک فورم بدین کے رہنماءمٹھن ملاح، عمر ملاح، اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ با اثر افراد جرار ، بشیر، یوسف ، امجد ، وارث، چراغ الدین، اور دیگر نے ہمارے گاﺅں کے مختلف بلاکوں پر اسلحہ بردار لوگوں کے ذریعے قبضہ کرلیا ہے ، انہوں نے حکومت سندھ، ایس ایس پی بدین اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ ہمارے بلاکوں سے قبضہ ختم کرواکر ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔۔۔