استعفیٰ جمع نہ کرانے پر 3 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پارٹی کا شوکاز نوٹس

PTI

PTI

پاکستان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے تین استعفیٰ نہ جمع کرانے والے اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع نے خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے صرف تین ایم این ایز گلزار خان، ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب نے پارٹی قیادت کے پاس استعفیٰ جمع نہیں کرائے۔

جس پر انہیں شو کاز نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک تینوں ایم این ایز نے نہ تو استعفیٰ جمع کرائے ہیں اور نہ شو کاز نوٹسز کے جوابات دیے گئے ہیں۔