لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی مستعفی ہونے والی وزیر سعیدہ وارثی کا کہنا ہے انہوں نے استعفے کا فیصلہ ضمیر کی آواز پر کیا۔ غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم اور تباہی پر جواب طلبی ہونی چاہیے۔
سعیدہ وارثی نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی پر جواب طلبی ہونی چاہیے۔ بچوں کو قتل کرنے والے ملک کو برطانیہ ہتھیار فراہم کر رہا ہے،غزہ کی بحالی کے لیے واضح منصوبہ بندی کی جائے۔ مستعفی برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم پر جواب دینا ہو گا۔