پشاور (جیوڈیسک) وفاق میں استعفے اکٹھے منظور کرنے کا مطالبہ کرنے والی تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں موقف بلکل الگ ہے۔
اسپیکر اسد قیصر کہتے ہیں کہ استعفوں کی منظوری کے لیے انفرادی تصدیق ضروری ہے، اپوزیشن والے ان کے پاس آتے تو وہ پہلے انفرادی تصدیق ضرور کرتے۔ پشاور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ سے استعفوں کی منظوری کیلئے انفرادی تصدیق ضروری ہے۔
اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ حکومت استعفے منظور نہ کرے۔