اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ استعفوں کے لیے ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا،میرے موقف میں لچک نہیں آئے گی۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے آیا ہوں، کسی جماعت کے کارکنوں نے اتنی قربانیاں نہیں دی جتنی میرے کارکنوں نے دی۔ انہوں نے کہا۔
کہ جو کارکن کسی مجبوری کے تحت جانا چاہتے ہیں جاسکتے ہیں، میری طرف سے اجازت ہے، اگر کارکن نہیں بھی ہونگے تو ان کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکن نہیں بھی ہونگے تو ان کی جنگ لڑتا رہوں گا،کارکنوں کے لیے جان دینے کو تیارہوں۔