لاہور (جیوڈیسک) ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری بورڈ بلوچستان کے وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے باقاعدہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ ان کے عہدہ سنبھالتے ہی کچھ لوگ برساتی مینڈکوں کی طرح باہر نکل آئے الزام تراشی کرنے والوں کو بلوچستان کے مسائل کا علم ہی نہیں۔
ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ وہ ایم بی بی ایس ہیں، ایف اے کی جعلی ڈگری کا الزام لگانے والے شیخ رشید احمد اسے ثابت کریں جو بھی سزا دی جائے گی قبول ہو گی۔
اپنے والد پر عمران خان کی جانب سے الزامات کے حوالے سے ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی جدوجہد کی ان کے قدموں میں کبھی لغزش نہیں آئی ایک طاقتور طبقہ ان سے ناراض تھا اور اب بھی ہے۔
ارسلان افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں نہ ہی بیرون ملک کوئی اکاؤنٹ ان کے پاس گاڑی بھی سات سال پرانی ہے۔ ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ دیکر مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔