مزاحمتی اور مذہبی تنظیموں سے مذاکرات عید کے بعد ہونگے، عبدالمالک

Abdul Malik

Abdul Malik

بلوچستان (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تنظیموں اور مذہبی رہنماوں سے مذاکرات عید کے بعد ہوں گے، جس کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا۔

کہ اس وقت ہم مشکل حالات سے گزررہے ہیں ماہ صیام کے بعد بلوچ مزاحمتی تنظیموں اور مذہبی رہنماوں سے مذاکرات کئے جائیں گے، مذاکرات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی، جس میں اہم شخصیت شامل ہونگی ان کا کہنا تھا۔

کہ صوبے میں سیکورٹی فورسز کی غیر ضروری اور غیر قانونی تمام چیک پوسٹیں ختم کی جائے گی، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے اور اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے تمام افراد کو دوبارہ بسانے کی کوششیں کی جارہی ہے، اجلاس تیس جولائی صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔