کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرار داد تو منظور کر لی، لیکن تاحال رینجرز کو اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون سندھ کی مشاورت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے وفاق کو آج سمری بھیجے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی قرارداد کی کاپی ملنے کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن میں رینجرز کو اسمبلی قرارداد کے تحت کام کرنے کا پابند کیا جائے گا۔