وسائل کی تقسیم منصفانہ نہیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اس وقت ملک انتظامی اور آبادی کے مسائل کا شکار ہے، اور وسائل کی تقسیم منصفانہ نہیں۔

اسی کاحل تلاش کرنے کے لیے الطاف حسین نے آل پارٹیز کا نفرنس کا مطالبہ کیا ہے، کراچی میں ذرائع سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے اے پی سی میں اتفاق رائے کیا جائے۔