سبی (محمد طاہر عباس ) اپنے تمامتر وسائل کو بروئے کار لا کر اس آمدہ ڈیزاسٹر سے نمٹنا ہے اس صورت حال کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے افسران کو اپنے سیل فونز کو آن رکھنا چاہیے نیز اداروں کے پاس ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے جو جو مشینری ہے اسے ہر وقت تیار اور درست حالت میں فنکشنل ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے زلزلہ کے بعد ایمر جنسی کے نفاذ پر ضلعی افیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام محکموں کے افیسران،سماجی تنظیموں کے رضا کار اور صحافیوں کے علاوہ پاکستا ن گروپ آف جرنلسٹس کے صوبائی چیئرمین عباس چشتی بھی شریک تھے ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے کہا کہ زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جو بتا کر نہیں آتی اور نہ ہی کوئی ایسا آلہ ایجاد ہوا ہے۔
جو زلزے کے آنے کی اطلاع دے سکے انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں ایمر جنسی سیل قائم کردیا گیا جو چوبیس گھنٹے کام کریگا تاکہ نہ صرف ادارے اس سے رابطے میں رہیں بلکہ عوام بھی اپنی شکایات ضروریات ریکارڈ کراسکیں انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی افیسران اپنے ہیڈ کوارٹر پر حاضر اور چوکنا رہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت ھال سے بروقت بزد آزما ہوا جاسکے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آج سے سکولوں کے طلباء و طالبات کو ٹریننگ دیے جانے کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں چوکیدارون کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور سکولوں کے کمروں کے دروازے کھلے رکھے جائیں اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز دیتے ہوئے زیادہ تر عوام کو آگاہی اور ٹریننگ دینے بارے زور دیا اور مخدوش عمارات ،بجلی، ٹیلی فون، کے کھمبوں کی جانب توجہ دینے پر کی ضرورت پر بھی بات کی اجلاس میں سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی کارکردگی کی بھی تعریف کی گئی ا جلاس کے اختتام پر زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔