کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی نئی لائنوں سیوریج لائنوں کی تنصیب اور توسیع منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ۔پانی اور سیوریج کا محکمہ ضلعی بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر ماڈل کالونی زون جی ایریا لیاقت مارکیٹ کے علاقے میں سیوریج کی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی اور نئی لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا آغاز کردیا ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزاٹر اینڈ سیوریج بورڈ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو سیوریج مسائل اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ سیوریج مسائل کے خاتمے کے لئے توسیع منصوبے پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے بلدیہ کورنگی عوامی خدمت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔