وسائل کا درست استعمال کیا جائے تو عوام بنیادی مسائل سے نجات پا سکیں گے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں سیوریج کے عظیم تر منصوبے SIIIکے LS9کا آغاز ہوگیا حق پرست عوامی نمائندوں کی کاوشوں سے SIIIمنصوبے میں شاہ فیصل کالونی میں سیوریج نظام کی بہتری کے لئے 48انچ ڈایہ کی 6ہزار رننگ فٹ سیوریج لائن کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ اگر کراچی کے ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے وسائل کا درست استعمال نیک نیتی کے ساتھ کیا جائے تو شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات حاصل ہوسکتا ہے۔

سیوریج کے عظیم تر منصوبہSIIIحق پرست قیادت کا تجویز کردہ مصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شاہ فیصل کالونی کے علاوہ شہر کراچی میں سیوریج مسائل کاطویل مدت تک تدارک ممکن بنا یا جاسکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران محمد زاہد اور شاہ رخ کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں SIIIمنصوبے کے تحت سیوریج لائن کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید قریشی ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن طلعت محمود ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ شاہ فیصل اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ترقی کے دور میں ہمارے بعد وجود میں آنے والے ممالک ہم سے آگے نکل چکے ہیں اور ہم آج بھی بنیادی ضروریات کے مسائل سے دو چار ہیں انہوں نے کہاکہ پانی اور سیوریج کے حوالے سے عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات نہ کئے گئے تو عوامی اشتعال کو روکا نہیں جاسکے گا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت کو جب بھی موقع ملا ہم نے شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی ضروریات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہاکہ شہرا کراچی کے لئے عظیم تر پانی کا منصوبہK4اور سیوریج منصوبہ S3حق پرست قیادت کا منظور کردہ عوامی منصوبہ ہے S3منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں سیوریج مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد حاصل ہوگا۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو تمام شعبوں میں سہولیات پہنچا نے کے حوالے سے عملی جد وجہد جاری رکھ کر خوشحال معاشرے کی تشکیل یقینی بنا ئیں گے ۔اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران نے S3پروجیکٹ کے حوالے سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو تفصیلی بریفنگ دی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ سیوریج منصوبے کی تکمیل سے سیوریج مسائل کے خاتمے کو یقینی بنا نے کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں کو محفوظ بنا یا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے عوامی نمائندوں کے تعاون سے اقدامات کررہے ہیں انشا اللہ باہمی تعاون اور مشاورت کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائیں گے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri