تکریم اساتذہ مہم کا مقصد معاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ زبیر حفیظ

Lahore

Lahore

لاہور (سید امجد حسین) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ استاد معاشرے کا ایک فخریہ کردار ہے۔ قوموں کی تقدیر بدلنے میں ہمیشہ اساتذہ کا کردار اہم رہا ہے۔ استاد کو باوقار مقام دینا ہم سب کا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹیلنٹ ایوراڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے رواں ہفتے کو اساتذہ کے نام کیا ہے اور یہ ہفتہ سلام محسن ویک کے نام سے ملک بھر میں منایا جاتا ہے تکریم ِ اساتذہ مہم کا مقصدمعاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان تکریم اساتذہ کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد بھی کرے گی اور کالجز ، یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو پھول ، کتاب اور مختلف قسم کے تحائف بھی پیش کرے گی۔ زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ہم معاشر ہ کی اصلاح کے حوالے سے اساتذہ کی اہمیت کوسمجھتے ہیں اور اسی حوالے سے ہم مختلف سیمینارز اور لیکچرز کا اہتمام بھی کریں گے۔ جس میں و ہ استاد کے صحیح مقام کو اجاگرکرے گی تا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہو ا۔

اس حوالے سے اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس نوجوان نسل کی صحیح راہنمائی کریں اور ان کو وہ راہنما اصول بتائیں کے وہ اپنی آنے والی زندگی میں اس قوم اور وطن کے لیے کو کوئی بیش قیمت کارنامہ انجا م دے سکیں۔ اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ صحیح طور پر معمارانِ وطن کی راہنمائی کر سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ سرگرمی پیر سے شروع ہو چکی ہے اور اب تک تقریبادو ہزار سے زائد اساتذہ کو کتابوں اور پھولوں کے تحائف دئیے جا چکے ہیں۔ سول سوسائٹی اور اساتذہ کی جانب سے اس مہم کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ اور عام طلبہ میں بھی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔