جوابی کاروائی کا ڈر، امریکا فوجی کی رہائی کیلئے کارروائی نہ کر سکا

America

America

لندن (جیوڈیسک) افغان طالبان کی جانب سے گزشتہ دنوں امریکی فوجی بووی برگڈال کی پانچ سال بعد رہائی کے حوالے سے سابق امریکی نائب وزیر دفاع ڈیوڈ سڈنی نے کہا ہے کہ فوجی کی رہائی کے لئے امریکی فوج پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن کرنے کے لئے پوری طرح تیار تھی۔

تاہم جوابی کاروائی کے ڈر سے ایسا نہ کیا جا سکا کیونکہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستانی فوج نے امریکی فوج کے خلاف سخت رویہ اپنا رکھا تھا۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برگڈال کی رہائی کے لئے پاک فوج اور آئی ایس آئی سے بھی مدد مانگی گئی تھی کیونکہ اطلاعات کے مطابق فوجی حقانی نیٹ ورک کی قید میں تھا جس کے پاکستانی فوج سے اچھے تعلقات تھے۔