اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے نتیجے میں سارا سسٹم ہی ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف ملک کی موجودہ صورت حال پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی سنا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف ،آصف زرداری سے ملنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور چودھری شجاعت نے پیپلز پارٹی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ طاہر القادری کے موقف میں تضاد ہے۔
وہ الیکشن کو نہیں مانتے جبکہ پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کا استحکام چاہتی ہے۔ خور شید احمد شاہ نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ ہے، ہمارے زمانے میں بھی لانگ مارچ ہوتے تھے۔
لانگ مارچ کے بعد ایک کوئیک مارچ ہوتا تھا،اور ہم سارے دھرے کے دھرے رہ جاتے تھے۔ ہیں ایسا نہ ہو کہ لانگ مارچ سے سارا سن کچھ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے۔