لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرو اور بیوہ بہن سائرہ اسلم کے گھر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی بیمار بہن کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری رینجرز پر عائد ہو گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پرامن رہیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری ایک بیان میں نائن زیرو سمیت اس کے اطراف میں گھروں پر چھاپوں، تلاشی اور بے گناہ کارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر ظلم قرار دیا ہے۔
الطاف حسین نے کہا ان کی بیوہ اور بیمار بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھر تلاشی اور چھاپے کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی گئی اگر خدانخواستہ سائرہ اسلم کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری رینجرز پر عائد ہوگی۔ الطاف حسین نے کا کہنا ہے نائن زیرو ان کی بہن اور کارکنوں کے گھروں پر تلاشی کے نام پر دہشت گردی کے عمل کو فی الفور رکوایا جائے۔
انہوں نے کہا متحدہ پر رینجرز کے الزامات سے متعلق تمام تر تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پرامن رہیں۔