بھکر (جیوڈیسک) تلور کے شکار پرپابندی کے باوجود بھکر کی تحصیل منکیرہ میں کھلم کھلا شکار کھیلا گیا،2 تھانوں کی نفری غیرملکی شکاری مہمانوں کے پروٹوکول پر مامور رہی۔
بھکر کی تحصیل منکیرہ کا نواحی علاقہ پٹی بلندہ میں 40 گاڑیوں کا قافلہ ایک خلیجی ملک کے شہزادوں کا تھا، جوتلور کا شکار کرنے پہنچے تھے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے تلور کے شکار پر پابندی ہے، تاہم مہمان شہزادوں نے جی بھر کے تلور کا شکار کھیلا،اس دوران2 تھانوں کی پولیس شاہی قافلے کی حفاظت پر مامور رہی۔
تلور کے غیر قانونی شکار پر اہل علاقہ اور کسان سراپا احتجاج بن گئے، انہوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف خالد ایاز خان کے مطابق تلور کے شکار پر بدستور پابندی ہے،گلف کے مہمانوں نے پرمٹ کے تحت تیتر کا شکار کیا۔