پابندیوں اور فیسوں میں اضافے کے باعث برطانیہ میں طالب علموں کی کمی

 Britain Students

Britain Students

لندن (جیوڈیسک) برطانوی ہائیر ایجوکیشن کونسل کے مطابق سال دو ہزار بارہ، تیرہ میں غیر ملکی طالب علموں کی تعداد میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک کمی ہوئی ہے جو کہ گزشتہ تیس سالوں میں ایک ریکارڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طالب علموں میں کمی، ویزا پالیسی میں سختی اور فیسوں کے بے تحاشا اضافے کے باعث ہوئی ہے جس کا سب سے زیادہ شکار پاکستانی اور بھارتی طالب علم ہوئے ہیں جبکہ اس کے برعکس چینی طالب علموں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن انہیں انگلش زبان سیکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔