نئی پابندیاں روس، امریکہ تعلقات کو بند گلی میں دھکیل دینگی: پیوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے اثرات خود امریکہ پر بھی ہوں گے اور بلاشبہ یہ روس امریکہ تعلقات کو بند گلی میں دھکیل دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ان کے ملک پر عائد کی جانے والی نئی تعزیرات سے دو طرفہ تعلقات میں تعطل کے علاوہ یہ روس کے ساتھ ساتھ امریکی کاروبار کے لئے بھی نقصان دہ ہوں گی۔

ماسکو کی جانب سے جاری بیان میں صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں سے صرف روس ہی نہیں بلکہ ان پابند یوں کو نافذ کرنے والے بھی اثرات کی زد میں آئیں گے۔