نتیجہ خیز مذاکرات کیلیے واضح موقف اپنایا جائے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو باہر جانے دیا گیا تو ذمے داری حکومت پر ہوگی۔

امیر اور غریب کیلیے الگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے، امیر کیلیے تمام قوانین موم کی ناک جبکہ غریب آدمی کی عمر عدالتوں کے چکر لگاتے گزر جاتی ہے، ایسا نظام چاہتے ہیں جو غریب اور بااثر کو ایک صف میں کھڑا کر دے۔

منگل کو ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ طالبان کیساتھ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے واضح موقف اختیار کیا جائے، وزیراعظم کو امن کیلیے جرأت کا مظاہرہ کرنا ہو گا، مذاکرات مخالف قوتیں امریکی مفادات کی تکمیل چاہتی ہیں۔

فریقین اتفاق کریں تو خیبر پختونخوا حکومت محفوظ مقام کی ذمے داری قبول کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلیے چین کیطرح سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ روزانہ 10 ارب سے زائد کرپشن ہوتی ہے جس پر قابو پا کر مہنگائی کو 30 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔