کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج کی کاوشوں سے بلدیہ کورنگی کے ریٹائرڈ اور دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کی بقایاجات کی ادائیگی کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ عوامی نمائندوں کی ملازمین کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اقدامات نے بلدیہ کورنگی کے ملازمین کے حوصلے بلند کر دیئے۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین رکن الدین تاج نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ادارے کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے عوامی نمائندوں نے کہاکہ وسائل کی عدم دستیابی کو علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگاافسران و ملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کے ذریعے عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں بلدیہ کورنگی محکمہ میڈیکل کے 2ریٹا ئرڈ ملازمین اور دوران ملازمین محکمہ پارکس کے ملازم کی بقایاجات کی ادائیگی کی مد میں چیک دیتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نمائندوں نے کہاکہ ضلع کورنگی کی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جارہے ہیں برسوں کے مسائل ہفتوں میں حل نہیں کیا جاسکتا مگر ہم اپنے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کے ہمراہ جدو جہد کے ذریعے مثالہ معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔