گجرات (جی پی آئی) الخدمت روزگار پروگرام (مائیکروفنانس) کے تحت ماہِ اکتوبر 2014 میں 06افراد کو 145,000/-روپے کے قرض حسنہ جاری کیئے تفصیلات کے مطابق الخدمت روزگار پروگرام (مائیکروفنانس) سے قرض حاصل کرنے والے افراد میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب الخدمت فائونڈیشن گجرات ضلعی دفتر میں بعد از نماز جمعہ منعقد ہوئی۔
مہما نان خصوصی چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات تھے۔ چو ہدری انصر محمود ایڈووکیٹ صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات نے اس پروجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے قرض گرہندوں سے کہا کہ وہ اپنی اقساط بر وقت ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ مزید افراد کو قر ضِ حسنہ دیا جا سکے۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات عام لوگوں میں باعزت روزگار کے لئے بلا تفریق خدمت خلق میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکم الہی کی تکمیل کرتے ہوئے کسی ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر خدمت کرتے ہیں تاکہ معاشرے میں بیروزگاری کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ شرکاء میں راجہ ساجد شریف نائب صدر الخدمت فائونڈیشن گجرات، مرزا بشارت سعید الخدمت صدر ذون PP114، سید غلام سرور شاہ الخدمت صدر ذون PP109، یاسر سروش الخدمت صدر ذون PP111 ، ضیاء اللہ رانجھا الخدمت صدر ذون PP108، ڈاکٹر عبد الوحید کھوکھر صدر الخدمت فائونڈیشن جلال پورجٹاں، نوید احمد گوند ل ما ئیکرو فنانس مینجر الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اورذاہد حسین آئی۔
ٹی انچارج الخدمت فائونڈیشن گجرات شامل تھے ۔ یاد رہے کہ الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات اب تک418 افراد کو پچاسی لاکھ باون ہزار روپے (8,552,000/-) کے چھوٹے بلاسود کاروباری قرضے فراہم کرچکی ہے۔ اب تک 217افراد نے قرضہ مکمل واپس کر دیا ہے جسکی رقم 4,079,000/- روپے ہے۔