کراچی: اربن ڈیموکریٹک فرنٹ (UDF) کے بانی چیرمین ناہید حسین نے سابق صدر ریٹائرڈ جنر ل پرویز مشرف کے بیرونِ ملک علاج کی اجازت دیئے جانے پر حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ایک محب الوطن ہیں۔
ان کے ساتھ نا روا سلوک قوم ہر گز ہر گز برداشت نہیں کرسکتی تھی۔ طویل عرصے سے قوم ایک ہیجانی کیفیت سے دوچار رہی لیکن حکومت کے دور اندیش اور قومی امنگوں کے عین مطابق فیصلے نے عوام کے دل جیت لئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بیرونِ ملک جانے کے فیصلے کے بعد بعض نا عاقبیت اندیش رہنما شور مچا رہے ہین یہ وہی رہنما ہے جو رات کی تاریکی میں اسی جنرل ریٹائرڈ سے ملتے اور ساز بازی کرتے یہ قوم کو اندھا ، بہرہ اور بے وقوف نہ سمجھے۔ اگر میں نے منہ کھولا تو ان کی پتلونے گیلی ہو جائیگی۔
میری ان سیاسی شعبدہ بازوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ خدا کیلئے خاموش ہوجائیے۔ پرویز مشرف کے دبئی جانے کے بعد ان مخالفین نے شور مچانا شروع کردیا کیونکہ ان کو یہ صدمہ بھی پہنچا ہے کہ نواز شریف حکومت نے اپنے آپ کو آسمانی بجلیوں سے بچالیا ہے ۔ اس حوالے سے جو اُمیدیں انہوں نے لگا رکھی تھی اس پر پانی پڑ چکا ہے۔ پرویز مشرف پر جو مقدمات قائم ہیں اگر ان کی تفصیل میں جائے تو وہ سارے کے سارے بدنیتی پرہیں بالخصوص آرٹیکل 6کے تحت انتہائی غداری کا مقدمہ تو انتہائی کھٹن ہے دستور میں ۔ یہ دفعہ رکھ کے اس کے بنانے والوں نے اپنے تِیں مارشل لاء کا جو راستہ روکا تھا وہ خیال خام تھا۔ 18ویں ترمیم کے خالقوں نے اُسے زیادہ وسعت دے کے جو تیر مارا وہ بھی اپنے ہدف کو نہیں لگا۔ ایک ایسا قدم جو فوج اپنے ادارے کے طور پر اُٹھاتی ہے اس کے ذمہ دار کو کٹہرے میں کھڑا کرنا نہ آسان ہے نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں دستور سے بالاتر کوئی بھی اقدام جب بھی ہوا ہے وہ فوج نے ایک ادارے کے طور پر کیا ہے۔
انہو ں نے کہا پرویز مشرف کے ملک سے جانے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والے وزراء اب کیوںچھپ رہے ہیں؟کیونکہ عوام یہ جانتی ہے کہ فوج اس ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے اور جب سیاستداں اس ملک کو نوچ نوچ کر کھانے لگے اوردشمن ملک کی ایجنسی کے آلہ کار بن جائے تو کیا فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے گی؟ اور کچھ نہ کریں وہ اسلئے کہ اس پر آرٹیکل 6لگ جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے اب کسی کی کوئی پردہ داری نہیں ہو سکتی ہے۔
قوم کو سب معلوم ہوچکا ہے کہ معاضی میں دھوکہ بازی بہت کھالی ، مزید دھوکہ بازی کی قوم متمل نہیں ہوسکتیہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے 3برس میں صرف ایک ہی اچھا کام کیا ہے اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے درمیان اپنے اور پرائے کو پہچانے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ میثاق جمہوریت کا راگ الاپنے والے پھر قیدی بنا کر ہنسنا شروع کر دیں۔
ناہید حسین نے آخر میں کہا جب ملک کے اندر دشمن ملک کی ایجنسی سیاسی پارٹیوں کو چلائے ، بڑے بڑے میڈیا گروپ اس کے کنٹرول میں ہو اور وہ اس ملک میں کوئی ڈیم نہ بننے دیں تو پھر اس ملک کے 20کروڑ عوام اپنی فوج کی طرف ہی دیکھتے ہیں۔ آج اگر ہم سُکھ کا سانس لے رہے ہیں تو اسکا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔