سبی( محمد طاہر عباس)ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر و چلڈرن اکیڈمی سبی کے سرپرست اعلیٰ محمد رفیق قریشی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سبی کے مقامی قبرستان بیدار بابا میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول عبدالرفیق قریشی شوگر و بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا تھے چند روز قبل ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا جنہیں علاج کی غرض سے کوئٹہ اور بعد ازاں کراچی لے جایا گیا مگر جانبر دنہ ہوسکے اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے،مرحوم کی نماز جنازہ میں شہر کے سیاسی سماجی و سول سوسائٹی ،مذہبی اور آفیسران و محکمہ تعلیم کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جنہیں آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی قبرستان بیدار بابا میںسپرد خاک کردیا گیا
جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و تعزیت کا سلسلہ ان کی رہائش گاہ ٹھنڈی سڑک نزد ڈپٹی کمشنر ہائوس جاری ہے،دریں اثناء ان کی وفات پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر ڈاکٹر عباس علی، جنرل سیکریٹر ی طاہر عباس ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرحاجی مدثر محی الدین ،پاکستان مسلم لیگ ن سبی سٹی کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد قریشی ، و دیگر نے گہرئے رنج و غم کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے (آمین)