کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان سپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان، اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان، عظمت اللہ خان اور دیگر نے جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی قیام امن کے حوالے سے کاوشوں کے ساتھ سندھ کی ترقی و خوشحالی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات کرینگے۔
مشترکہ بیان میں کہاکہ جسٹس (ریٹائرڈ ) سعید الزماں صدیقی نے اپنی زندگی کا ایک طویل حصہ عدل و انصاف کی فراہمی میں گزاراہے سندھ کے عوام کو اُن سے اُمید ہے کہ وہ اپنے قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ جاری کردہ : پبلک ریلیشن آفیسر