ریٹائرڈ ریفریز کا آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کھلانا سمجھ سے بالا تر اور قابل افسوس ہے۔سلیم خمیسانی
Posted on February 18, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ سلیم خمیسانی اور سنیئر نائب صادر نعیم احمد کاکا نے اپنے ایک بیان میںصدر نیشنل بنک اور اسپورٹس آفیسر اقبال قاسم سے پر زور اپیل کی ہے کہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ملیر میں جاری ہے اس ٹورنامنٹ میں کم ازکم 14یا 15کوالیفائیڈ ریفریز ہونے چاہیئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ عرصہ 2ماہ سے ریٹائرڈ ریفریز جن کی عمر تقریباً60،70سال کے قریب ہے ان ہی یہ میچ کھلوائے جارہے ہیں جن میں پیش پیش ایک بزرگ ریفری ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی ایک منظور نظر ٹیم کو جتواکر اپنا فرض ادا کر دیا۔
کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے نیشنل بنک کے اعلیٰ عہدیداروں سے فوری ایکشن لیتے ہوئے کوالیفائیڈ اور نوجوان تجربہ کار ریفریز کو آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کھلانے کا موقع فراہم کریں تاکہ کسی بھی مہمان ٹیم سے ناانصافی نہ ہو اور شائقین فٹ بال کو ایک اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے اور ان میں مایوسی نہ پیدا ہو کیونکہ نیشنل بنک ایسے ایونٹ کے لئے تقریباً4لاکھ روپے ادا کرتا ہے اور ان میں ریفریز کی پیمنٹ بھی شامل ہوتی ہے کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی نے آل پاکستان ٹورنامنٹ کے اعلیٰ آفیشل سے مطالبہ کیا ہے کہ آرگنائزر ضمیر السلام کو من مانیوں سے روکا جائے اور ٹورنامنٹ کو کسی اور اسٹیڈیم میں منتقل کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com