راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی انتیس نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے لیکن ابھی تک نئے فوجی سربراہ کا اعلان نہیں ہو سکا، وزیر اعظم آج جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دئیے جانے والے عشائیے میں اپوزیشن لیڈر، وزراء اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، عشائیہ میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کے علاوہ اعلیٰ عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی۔