کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اعتکاف رمضان المبار ک کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، اعتکاف نفس امارہ کو اللہ تعالیٰ کے احکامات کا پابند کرنے کی بہترین مشق ہے ،آخری عشرے کو زیادہ سے زیادہ بدنی ومالی عبادات اور لیلۃ القدر کی تلاش میں گزارے جائیں، سرکار دوجہاں ﷺ ہررمضان کا اعتکاف کیاکرتے تھے، مبارک مہینے کے رحمت ومغفرت کے بیس دن گزر گئے اس لئے ہر مسلمان کوچاہئے کہ آخری عشرے کے اوقات کوزیادہ سے زیادہ بدنی ومالی عبادات کے ذریعے قیمتی بنائیں ،جامعہ بنوریہ میں امسال بھی اجتماعی اعتکاف کیاجارہاہے جس میں جید علما کرام کے اصلاحی بیانات اورمجالس ذکرکے ذریعے معتکفین کے دینی تربیت پرخصوصی توجہ دی جائیگی۔ ہفتہ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے اللہ تعالی کاخاص تحفہ اورنیکیوں کاسیزن ہے جس میں بدنی ومالی عبادات زیادہ سے زیادہ کرنے چاہئے،ماہ مبارک کاپہلاعشرہ رحمتوں کادوسرامغفرت کااورتیسراجہنم سے خلاصی کاہے ، رمضان اپنے اندر بے شمار انعامات اور بشارتیں سمیٹے ہوئے ہے اوراللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخش کا مکمل موقع فراہم کرتے ہیں جس میں ہرروزافطارکے وقت رب کریم دس لاکھ افراد کوجہنم سے خلاصی کاپروانہ دیتے ہیںیہی وجہ ہے کہ سرورکونین ﷺ نے اس شخص کی ہلاکت کی دعافرمائی ہے جسے رمضان کامہینہ نصیب ہونے کے باجودمغفرت نہ مل سکے۔۔
انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی حالت زار ہے باالخصوص وطن عزیز آئے روز بحرانوں کے نرغے میں ہے ایسے وقت میں ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے گناہوں کے معافی اور پوری امت مسلمہ باالخصوص ملکی مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اعتکاف رمضان المبار ک کی عبادتوں میں سے اہم ترین عبادت ہے، اعتکاف مسنون آخری عشرے میں اللہ کے گھر آکر مستقل عید کا چند نظر آنے تک ٹھہر جانے اور ان اوقات کو عبادات میں صرف کرنے کا نام اعتکاف ہے ،اس کااہتمام سرکاردوجہاں ﷺ ہرسال کیاکرتے تھے ، ماہ مبارک کے رحمتوں اورمغفرت کے دوعشرے گزرگئے لیکن جتنازیادہ ہوسکے جہنم سے خلاصی کے عشرے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاناچاہئے اوراللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنی چاہئے۔
درایں اثناء ترجمان جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جامع مسجد محمدی میں بھی اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کیاگیاہے جس کے لئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،اجتماعی اعتکاف میں جید علما ء اورمفتیان کرام کے بیانات اور اصلاحی مجالس کے ذریعے سے معتکفین کی دینی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی،آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کے خواہش مند حضرات شام چاربجے تک جامعہ بنوریہ عالمیہ رابطہ کرکے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں نیز درجہ ذیل نمبرز 021-32560300 ،021-32560400را بطہ کر کے بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔