ریٹرننگ افسر کو این اے 118 کے مزید 211 تھیلے برآمد کرنیکا حکم

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے خزانہ افسر کی جانب سے این 118 کے مزید 211 تھیلے نہ دینے پر ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ بذریعہ پولیس برآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو ٹربیونل کو بتایا گیا کہ خزانہ افسر نے این اے 118 کے مزید 211 تھیلے فراہم کرنے سےا نکار کر دیا ہے اس لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی تاخیر کا شکار ہے اور کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔

ٹربیونل کے جج نے سیشن جج لاہور اور ریٹرنگ افسر کو بذریعہ پولیس ریکارڈ برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حلقے سے مسلم لیگ کے ن کے ریاض ملک فتح یاب ہوئے تھے جسے تحریک انصاف کے حامد زمان نے چیلنج کردیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 211 بیگ شامل نہ کرنے کو ریاض ملک نے چیلنج کر رکھا ہے۔