لاہور (جیوڈیسک) وزیرر یلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حلقے میں دھاندلی نہیں کی، دھاندلی کا شور مچانے والے اب تک ثبوت نہیں دے سکے۔
این اے 125 دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو بیان دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوامی رائے کا احترام نہ کرنا عمران خان اور تحریک انصاف کے ہر رکن کا وطیرہ ہے، ان کا کام ہی الزامات عائد کرنا ہے۔
اس موقع پر ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔