لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے وائٹ پیپر کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے، ان کے ریٹرننگ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو بھی شفاف الیکشن ہوئے تھے اور آج بھی شفاف انتخاب ہی ہونگے۔
قوم پہلے کی طرح اب بھی ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وائٹ پیپر فول پیپر ہے، ضمنی انتخاب سے ایک روز قبل وائٹ پیپر کا اجرا ریٹرننگ آفیسرز کو دبا میں لانے کی کوشش ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب کیلئے تیار ہیں۔
الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر اپوزیشن نے ساتھ دیا جس پر ان کا مشکور ہوں، بلدیاتی نظام عام آدمی کو بااختیار بنائے گا۔ اس سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ زمر د خان نے غیر دانشمندانہ اقدام کیا تھا اس کے حوالے سے مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ چوہدری نثار جارحانہ نہیں ہیں انہوں نے جارحانہ تنقید کا جواب دیا ہے۔