اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ، الیکشن ٹریبونلز میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے602جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے1047 اپیلیں دائر کی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے کل602میں سے216اپیلیں منظور کی گئیں جبکہ الیکشن ٹریبونلز نے 386 اپیلیں مسترد کیں۔
صوبائی اسمبلیوں کیلئے1047 میں سے 478 اپیلیں منظور اور 569 مسترد کی گئیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے13 اپیلوں میں سے3 منظور اور 10کو مسترد کیا گیا۔
صوبائی اسمبلیوں کی خواتین نشستوں کیلئے29 میں سے8 اپیلیں منظورجبکہ 21 مسترد کر دی گئیں۔اقلیتوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر23 اپیلیں دائر کی گئیں ،الیکشن ٹربیونلز نے 12اپیلیں منظور جب کہ 11 کو مسترد کر دیا۔