رائٹرز کلب کا ایک اور امتیاز، ایک ماہ میں 4 مقابلوں کا انعقاد

Writers

Writers

کراچی، اسلام آباد، لاہور (پ ر) رائٹرز کلب کا ایک اور امتیاز، ایک ماہ میں ادب کی مختلف اصناف پر 4 مقابلوں کا انعقاد کر کے ریکارڈ قائم کیا، تمام مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن پر پری وش، نور بخاری، عالیہ ذوالقرنین دوسری پوزیشن عائشہ صدیقہ، انیلہ افضال،ارم فاطمہ، تیسری پوزیشن پر معصومہ ارشاد،اویس سکندر ، طیبہ شیریں اور سفیر احمد چودھری نے حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق رائٹرز کلب کی جانب سے اپنے ممبرز کے لیے ایک ماہ کے دوران 4تحریری مقابلے کیے گئے۔ یہ مقابلے نظم نگاری، کالم نگاری، مضمون نگاری اور کہانی نویسی پر مشتمل تھے۔ تین مقابلوں کو سلسلہ وار رکھا گیا تھا۔ نظم مقابلے میں پہلی تین پوزیشنیں عالیہ ذوالقرنین، ارم فاطمہ اور معصومہ ارشاد نے بالترتیب حاصل کیں۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن آسیہ پری وش، دوسری عائشہ صدیقہ اور تیسری پوزیشن سفیر احمد چودھری ، طیبہ شیریں نے حاصل کیں۔ اسی طرح کالم نگاری کے مقابلے میں نور بخاری نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن پر انیلہ افضال اور تیسری پوزیشن پر عائشہ صدیقہ، اویس سکندر نے رہے۔

کہانی نویسی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن عالیہ ذوالقرنین، دوسری پوزیشن آسیہ پری وش اور تیسری پوزیشن ارم فاطمہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر رائٹرز کلب ایڈمن عارف رمضان جتوئی نے تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں شریک تمام ممبرز نے بہت اچھا لکھا۔ ہمارا مقصد نئے لکھنے والوں کے حوصلے کو بڑھاتے ہوئے انہیں ہر ممکن قلمی معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کوشش ہوگی تمام پوزیشن ہولڈرز کو مناسب انعامات سے بھی نوازا جائے۔ واضح رہے کہ تمام حصہ لینے والے ممبرز کے رائٹ اپ کو اخبارات میں شائع کرایا گیا ہے۔